سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی سا جد بیگ کے جا ری کر دہ مراسلہ کے مطا بق قیدی سزائے مو ت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 15 جون 2015 18:04

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی سا جد بیگ کے جا ری کر دہ مراسلہ کے مطا بق قیدی سزائے مو ت محمد اسلم ولد ما نی خان سکنہ چھدرو کو سنٹرل جیل میانوالی میں 17 جو ن 2015کو صبح ساڑھے چا ربجے پھا نسی دی جا ئے گی ۔تفصیل کے مطابق مذکو رہ قیدی سزائے مو ت نے 24فروری 1997کو محمد رمضان اور نعمت اللہ خان کو رائفل با رہ بو ر سے فا ئر ما ر کر قتل کر دیا تھا ۔

تھا نہ مو سیٰ خیل تحصیل میانوالی میں درج ایف آئی آر کے مطا بق مذکو رہ قیدی سزائے موت کے بھا ئی محمد شیر خان نے محمد خان ولد عالم خان نا می شخص کی بچی کا رشتہ اپنے بیٹے کے لئے ما نگا ہو اتھا جس کی ابھی منگنی نہ ہو ئی تھی مگروہی رشتہ ( مقتول ) محمد رمضا ن نے اپنے بیٹے ( مقتول ) نعمت اللہ کیلئے حا صل کر لیا تھا اور با قاعدہ نکا ح بھی ہو چکا تھا مگر رخصتی ہو نابا قی تھی ۔

(جاری ہے)

محمد شیر خان نے مقتول محمد رمضان کو چیلنج کر رکھا تھا جس پر با ہم مشورہ ہو کر دو نو ں بھا ئیوں نے رائفل با رہ بو ر سے فا ئر ما رکر محمد رمضان اور نعمت اللہ کو قتل کر دیا تھا ۔مذکو رہ قیدی سزائے مو ت کی تما م اپیلیں خارج ہو نے اور اپیل رحم صدر اسلا می جمہو ریہ پا کستان سے مستردہو نے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نے مذکو رہ قیدی سزائے مو ت کیلئے بلیک وارنٹ جا ری کر تے ہو ئے مو رخہ سترہ جو ن 2015کو ساڑھے چا ربجے صبح پھا نسی دیئے جا نے کے احکا ما ت صادر کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :