قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ، اے این پی کرم ایجنسی کے رہنماء مجاہد علی جان

پیر 15 جون 2015 18:12

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قبائلی علاقوں سے ایف سی آر قانون کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔ قبائلی علاقوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کرائیں جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کرم ایجنسی کے رہنماء مجاہد علی جان نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد آبادی مزید اس قانون کی تحت زندگی گزارنے کیلئے تیار نہیں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پرزور دیا کہ وہ ایف سی آر کے خاتمے سمیت قبائلی عوام کو حقوق دینے کیلئے کردار ادا کریں ۔