Live Updates

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، رابطہ سڑکوں کی حالت بہتر بنانا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے ، رکن صوبائی اسمبلی زاہد درانی

پیر 15 جون 2015 18:14

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت اور رکن صوبائی اسمبلی زاہد درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے رابطہ سڑکوں کی حالت بہتر بنانا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے وہ مردان میں تھانہ شیخ ملتون ٹاؤن سے نواں کلے روڈ تک رابطہ سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو امیر جان ، یو سی محبت آباد کے تحصیل کونسلر اجمل خان، نائبر ہوڈ کونسل شیخ ملتون کے وائس چیئرمین جمشید خان، یوتھ کونسلر جاوید شیراور کلچرل جرنلسٹس فورم مردان کے ڈپٹی کنوینئر عبداﷲ شاہ بغدادی بھی موجود تھے زاہد درانی نے کہا کہ تحریک انصاف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں میں نظم و ضبط لانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں اور میرٹ کی بالادستی کو رواج دیا ہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں تعمیراتی کاموں کے لیے جاری کردہ فنڈز میں کوئی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے ترقی کا دور شروع ہو جائے گا اور دیہات سے شہروں تک لوگوں کی رسائی آسان ہو جائے گی زاہد درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی دوسالہ بہتر کارکردگی کا ہی نتیجہ ہے کہ تحریک انصاف نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات