ڈی جی امان اﷲ میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل (کل )کھیلاجائے گا

پیر 15 جون 2015 18:22

ڈی جی امان اﷲ میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل (کل )کھیلاجائے گا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) ڈی جی امان اﷲ میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلاجائے گاجس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس امجد آفریدی ہونگے ، صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری ڈی جی امان اﷲ خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی چیمپئن شپ میں انڈر18 کا فائنل ثاقب عمر اور برکت اﷲ کے مابین کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اﷲ صدر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر ،نائب صدر فرحت عباس ، صوبائی ٹینس سیکرٹری عمر آیاز خلیل سمیت دیگر اہم شخصیات موجود ہونگے ۔انڈر18 کے پہلے سیمی فائنل میں ثاقب عمر نے عاقب عمر کو 6-3-6-2 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں برکت اﷲ نے یوسف خان کو 6-1,61 سے شکست دی ، جبکہ مینز سنگل میں شاہد آفریدی پی اے ایف نے یوسف خان کو 6-1,6-2 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں افتخار نے عباس خان کو 6-0 اور6-2 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :