باجوڑایجنسی ، پہلا ملک سعد شہید والی بال ٹورنامنٹ باجوڑ لیویز نے جیت لیا
پیر 15 جون 2015 18:22
باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) باجوڑایجنسی میں کئی ہفتوں سے جاری پہلا ملک سعد شہید والی بال ٹورنامنٹ باجوڑ لیویز نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد آیاز خان تھے ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑسپورٹس کمپلکس انڈور گیمز ہال میں کئی ہفتوں سے جار ی پہلا ملک سعد شہید والی بال ٹورنامنٹ باجوڑ لیویز کی ٹیم نے جیت لیا۔
فائنل میچ میں گردئی الیون کو 3-0سیٹ سے شکست دیدی ۔ٹورنامنٹ میں 20ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر فاٹا محمد آیاز خان تھے ۔ اس موقع پر ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی ، والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اﷲ ، صوبیدار میجر باجوڑ لیویز رحمت گل اور کثیر تعداد میں تماشائی بھی موجودتھے ۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد آیاز خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی ۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں اور حال ہی میں گورنر خیبر پختونخواہ فاٹا امن گیمز اس سلسلے کی کھڑی ہیں ۔محمد ایاز خان نے کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلکس کی تعمیر ومرمت کا کام بہت جلد شروع کیاجارہاہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کیلئے رقم مختص کیاگیاہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد باجوڑایجنسی کے مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر نے باجوڑایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک سعد ٹرسٹ کے خدمات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.