ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ملزم نے دوران تفتیش 67افراد کے قتل ،84دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا،مزید تفتیش کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، پولیس کا موقف
پیر 15 جون 2015 18:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔عمیر صدیقی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں پیرکو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش 67 افراد کے قتل جبکہ 84 دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے لہٰذا مزید تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ رینجرز نے عمیر صدیقی کو 13 مارچ کو نائن زیروکے اطراف سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.