پاک فضائیہ کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا پہلا آرڈر مل گیا

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 18:25

پاک فضائیہ کو جے ایف 17 تھنڈر  طیارے کا پہلا آرڈر مل گیا

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) پاک فضائیہ کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا پہلا آرڈر مل گیاہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور سید محمد علی نے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا پہلا آرڈر مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

طیارے کا آرڈر ایک ایشیائی ملک کی جانب سے دیا گیا ہے جسے فائنل کرلیا گیا ہے۔ طیارہ ایشائی ملک کو 2017 میں حوالے کیا جائے گا۔ طیارے کا آرڈر پیرس ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی جانب سے دکھائے گئے کرتب کے بعد ملا تھا۔