کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کے نمائندوں کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عائشہ ابڑو سے ملاقات

پیر 15 جون 2015 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے زاہد شبیر کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عائشہ ابڑو سے ملاقات کی اس وفد میں بلدیہ وسطی میں کام ترقیاتی کام کرنے والے کنٹریکٹرز محمد عابد، ، قمر رضا ، حیدرعلی ، شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں وفد نے بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریا ں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر کنٹریکٹرز نے درخواست کی کہ ان کے بلوں کی ادائیگیوں کے توازن کو قائم رکھنے پر توجہ دی جائے تو کام کا معیار رہے گا اور بلدیہ وسطی میں کیش فلو کو مد نظر رکھ کر کاموں کے ٹینڈرز طلب کئے جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محترمہ عائشہ ابڑو نے اس موقع پر وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاموں کے معیار میں کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ بلدیہ وسطی عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی ستھرائی کے نظام کو بتدریج بہتری کی جانب لے جارہی ہے جبکہ شہریوں کے آمدو رفت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کے کام کوبھی ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے۔ لہذا کنٹریکٹرز کاموں کے معیار کا خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :