ایم اے جناح یونیورسٹی کراچی میں داخلوں کا فال 2015 سیشن شروع ہوگیا

پیر 15 جون 2015 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں بی بی اے،(آنرز)بی ایس اینڈ ایم ایس کمپیوٹر سائینس اور ایم بی اے بزنس ایڈمنسٹریشن کی کلاسوں کے لئے تعلیمی سیشن فال 2015 میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے جو اس ماہ کی 26 تاریخ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یونیورسٹی کی مارننگ اور ایوننگ کلاسوں میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کے لئے ایک انفارمیشن سیمینار بروز ہفتہ، 20جون کو 3 بجے دن ماجو کراچی کیمپس آڈیٹوریم شارع فیصل کراچی میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں داخلے پری ایڈمیشن ٹیسٹ میں کامیابی کی بنیاد پر دئے جاتے ہیں ۔ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو ان کے علیٰ تعلیمی ریکارڈکو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لئے ملکی اور غیر ملکی اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کے ساتھ فیسوں میں بھی رعایت کی جاتی ہے۔نیز خونی رشتہ رکھنے والے زیر تعلیم طلبہ کو یونیورسٹی فیس میں 25 فیصد تک رعایت بھی دی جاتی ہے۔ طلبہ کو نصابی کتب بھی یونیورسٹی لائبریری سے فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :