اسلامی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف اسلامی کلچر مصر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 15 جون 2015 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی آف اسلامی کلچر مصر کے درمیان تحقیق اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں سمیت دیگر تعلیمی شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دستخط کی تقریب صدر اسلامی یونیورسٹی کے حالیہ دورہ کے دوران الماطے، قازقستان میں منعقد ہوئی ۔

یونیورسٹی آف اسلامی کلچر مصر کے صدر ڈاکٹر جودا عبدالغنی جبکہ اسلامی یونیورسٹی کی طرف ڈاکٹر الدریویش نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعلیم تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا، اور دونوں ادارے ایک دوسرے کے تجربات وتحقیقات اور مہارت سے استفادہ کریں گے۔ مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق دونوں جامعات مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کا اجرا کریں گی جس میں سیمینار ز ، کانفرنسز اور ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے ۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یاداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ادارے طالب علموں اور اساتذہ کے تبادلہ کا پروگرام بھی شروع کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے اسلامی یونیورسٹی کا دیگر جامعات کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی دنیا کی معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں تعاون کی لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس قابل ذکر اور معروف محققین موجود ہیں جو یونیورسٹی کا معیار عالمی سطح پر بلند کرنے میں اپنے کرادار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :