محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرگودھا کے 3 غیر رجسٹرڈ کالجز سمیت مختلف اضلاع میں قائم کالجوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

پیر 15 جون 2015 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرگودھا کے 3 غیر رجسٹرڈ کالجز سمیت مختلف اضلاع میں قائم کالجوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا کے تین نجی کالجوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 670 سے زائد ایسے نجی کالجز موجود ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں جن میں سے سرگودھا کے تین کالج بھی شامل ہیں جن کیخلاف کاروائی کیلئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ کالجز کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان کالجز کیخلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :