سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرگودھا کے 3 غیر رجسٹرڈ کالجز سمیت مختلف اضلاع میں قائم کالجوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا کے تین نجی کالجوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 670 سے زائد ایسے نجی کالجز موجود ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں جن میں سے سرگودھا کے تین کالج بھی شامل ہیں جن کیخلاف کاروائی کیلئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ کالجز کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان کالجز کیخلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

پیر 15 جون 2015 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ پولیس نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 712 تھانوں میں تعینات اہلکاروں کی سکروٹنی کیلئے عمل تیز کردیا ہے ذرائع کے مطابق سکروٹننگ کیلئے ابتدائی طور پر ڈی ایس پیز‘ ایس ایچ اوز ‘ انسپکٹرز‘ سب انسپکٹرز‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز‘ ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز تک کے عہدہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرنا شروع کردی ہے پولیس ذرائع کے مطابق منفی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں سے اسلحہ اور وائرلیس سیٹ واپس لیا جائیگا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو حساس ڈیوٹی بھی نہیں دی جائیگی پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی تین مقامات پر سکروٹننگ کے بعد تعینات کیا جائیگا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :