کراچی ؛ ساؤتھ زون پولیس کیجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 87 ملزمان گرفتار

پیر 15 جون 2015 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ساؤتھ زون پولیس کی کرمنلز کے خلاف کارروائیوں میں 87 ملزمان گرفتار جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ‘ گاڑیاں‘ لوٹی ہوئی پراپرٹی‘ منشیات‘ مضر صحت گٹکا‘ مین پوری‘ آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں کرمنلز وجرائم پیشہ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 87 ملزمان کو گرفتار کیا گیا‘ گرفتار شدگان میں ڈکیت وموٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 9 ملزمان جوا سٹہ کھیلنے والے 18 ملزمان‘ منشیات کے مقدمات میں 8 ملزمان‘ مضر صحت گٹکا ومین پوری سپلائی کرنے والے 3 ملزمان جبکہ پولیس کو متفرق اور سنگین مقدمات میں مطلوب 45 ملزمان جن میں مفرور واشتہاری بھی شامل ہیں گرفتار کئے گئے۔

پولیس نے گرفتار شدگان سے ایک نائن ایم ایم‘ 10 پستول 10 میگزین‘ متعدد کارتوس‘ مختلف علاقوں سی چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں‘ 3 کلو گرام چرس اور بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ومین پوری‘ آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم 12 ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :