ماہ صیا م میں گرانفروشی اور منافع خوری کی روک تھا م کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ،چیئرمین یونین کونسل چاغی

پیر 15 جون 2015 18:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) چیئرمین یونین کونسل چاغی محمد مراد محمد حسنی نے کہاکہ ماہ صیا م میں گرانفروشی اور منافع خوری کی روک تھام کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ سرکاری ریٹ کے برخلاف ، گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں دکاندار ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گرئز کرتے ہوئے عوام کو سستے اورمقررہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو ممکن بنائے انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ دیگر مہنیوں کے نسبت رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش مہنگی کردی جاتی ہے جس سے غریب عوام کو روزہ افطار کرنے میں مشکلات درپیش رہتی ہے اس سلسلے میں دکانداروں سے کہاگیا کہ گرانفروشی سے اجتناب کرتے ہوئے عوام کو معیاری اور سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سرکاری ریٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکاندارون کو بھاری جرمانے اور قید وبند بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ عوام گرانفروشوں کے خلاف مہم میں تعاون کریں تاکہ اس ماہ میں انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ گرانفروشی کے ساتھ ساتھ مضرصحت اشیاء اور غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ `