تعلیمی بورڈ بہاول پورکے زیر اہتمام ڈینگی مچھر کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام

پیر 15 جون 2015 18:54

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) تعلیمی بورڈ بہاول پورکے زیر اہتمام حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیر کے روز کو ڈینگی مچھر کے خلاف احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات سے آگاہی کے لئے ایک واک کا اہتمام بورڈ کیمپس میں کیا گیا جس میں تمام ملازمین اور افسران بورڈ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین بورڈ پروفیسر رانا مسعود اختر اور کنٹرولر امتحانات ‘ سیکرٹری بورڈ پروفیسر ناصر جمیل نے ڈینگی کے خلاف ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے حاضرین مجلس کو آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس مقصد کے لئے کوڑا کرکٹ ‘ پرانے ٹائر اور پانی جمع ہونے والی جگہوں کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ڈینگی مچھر مارنے سے بہتر ہے کہ اس کی افزائش کا سدباب کیا جائے۔ `

متعلقہ عنوان :