ملک میں ذخیرہ اندوزمافیا چھایا ہوا ہے قیمتیں کیسے کنٹرول ہو سکتی ہیں‘جسٹس فرخ عرفان
عدالت نے پنجاب بھر کے ڈی سی اوز سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجاویزاٹھارہ جون کو طلب کر لی
پیر 15 جون 2015 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے رمضان المبارک سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں ذخیرہ مافیا چھایا ہوا ہے قیمتیں کیسے کنٹرول ہو سکتی ہیں۔ جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ملک میں ذخیر ہ اندوزی بے تحاشا بڑھ چکی ہے جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہر سال رمضا ن کے موقع پر اشیائے خوردونوش مہنگی ہوجاتی ہیں مگر حکومت اس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتی۔
سیکرٹری انڈسٹری نے عدالت کو بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے تاہم مکمل رپورٹ کے مہلت دی جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ ذخیرہ مافیا چھایا ہوا ہے جب ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی قیمتیں کیسے کنٹرول ہو ں گی ۔اگر چین کو ماڈل بنا کر کے طریقہ کار وضع کیا جائے تو عام آدمی کو اشیائے خوردونوش سستے داموں مل سکتی ہیں۔ عدالت نے پنجاب بھر کے ڈی سی اوز سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے اٹھارہ جون کو طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.