شہریار خان آئی سی سی سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد سالانہ چھٹیوں پر لندن روانہ ہونگے، نجم سیٹھی قائم مقام چیئرمین بنیں گے

پیر 15 جون 2015 19:04

شہریار خان آئی سی سی سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد سالانہ چھٹیوں پر لندن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بارباڈوس میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے بعد ایک ماہ کی سالانہ چھٹیوں پر جارہے ہیں ان کی جگہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میں بھی اہم تبدیلی سامنے آرہی ہے اگست کے بعد اقبال قاسم پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ ممکنہ طور پر نیشنل بینک کے چیئرمین کمال پی سی بی ، گورننگ بورڈ کا حصہ بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار خان 17 جون کو لندن جارہے ہیں اور وہاں سے 22 جون کو بارباڈوس جائیں گے واپسی پر وہ لندن میں اپنے گھر میں ایک ماہ کی چھٹیاں گزاریں گے بطور چیئرمین پی سی بی انہیں کسی سے چھٹی منظور کرانے کی ضرورت نہیں دوسری طرف سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم میں بینک کی کنٹریکٹ ملازمت سے سبکدوش ہورے ہیں اس تناظر میں انہوں نے ممکنہ طور پر گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس میں شرکت کی ان کا شمار اچھے کرکٹ ایڈمنسٹریٹر میں ہوتا ہے وہ انتظامی شعبے میں بھی کام کرنے کی مہارت رکھتے ہیں اگست تک اگر گورننگ بورڈ کی میٹنگ نہیں ہوتی تو ممکنہ طور پر یہ ان کی آخری میٹنگ تھی

متعلقہ عنوان :