محمد یوسف نے بورڈ کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کردی

پیر 15 جون 2015 19:06

محمد یوسف نے بورڈ کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بورڈ کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے کوچنگ کی ذمہ داریاں دیتا ہے تو میں انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کو تیار ہوں یوسف نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہر کسی کو پاکستان کو پاکستان ٹیم میں کشش دکھائی دیتی ہے لیکن میری رائے میں جونیئر ٹیم کو سکھانے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں میں نے کرکٹ چھوڑنے کے بعد کوچنگ نہیں کی لیکن اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے پیشکش کرتا ہے تو میں جونیئر ٹیم کی ذمہ داری ہی لوں گا

متعلقہ عنوان :