کراچی میں قبضہ مافیا کہانی کے اہم کردار منظور قادر دبئی پہنچ گئے، نیب نے منظور قادر کے خلاف حیثیت سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع

پیر 15 جون 2015 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی میں قبضہ مافیا کہانی کے اہم کردار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق چیئرمین منظور قادر المعروف کاکا ملک دبئی پہنچ گئے، نیب نے منظور قادر کے خلاف حیثیت سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قبضہ مافیا کے خلاف رینجرز کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد قبضہ مافیا کے اہم کردار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق چیئرمین منظور قادر المعروف کاکا ملک جان بچا کر دبئی پہنچ گئے ہیں ، کاکا ملک نے اپنی حیثیت سے زائد 7ارب کے اثاثے بنائے ، جن کی تحقیقات نیب نے شروع کر دی ہیں، ان کے ساتھ تین افراد فرنٹ مین تھے، جن میں ریاض چھوٹا، رفیق جاپان والا اور ناصر شامل ہیں، نیب نے ان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :