پشاور،صوبے میں آبپاشی کے منصوبوں کیلئے 6 ارب 87 کروڑ روپے مختص

پیر 15 جون 2015 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ 2015-16 میں شعبہ آبپاشی کے 202 منصوبوں کیلئے مجموعی طور 6 ارب 87 کروڑ روپے محتص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہیں اس شعبے کے اہم منصوبوں میں پشاور جوئے شیح کنال اور سول کٹھہ کے بندوں کی بہتری نوشہرہ میں میروبی اور جڑوبہ ڈیموں کی تعمیر کرک میں لتمبر ڈیم کی تعمیر خویشگی لفٹ ایریگیشن سکیم کی بہتری جبکہ سیلا ب سے بچاو کیلئے حفاظتی پشتوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے محتلف اضلاع میں نہروں سے منسلک 460 کلومیٹر سڑکوں کی بہتری واصلاح اور بحالی ڈیرہ اسماعیل خان (پنیالہ) بند اور پل کی توسیع کے علاوہ سوات میں نہروں اور نالوں سے منسلک سڑکو کی تعمیر دیر لوئر بلامبٹ ایریگیشن سکیم فیز- IIکے حفاظتی پشتوں کی تعمیر صوبہ بھر میں شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیوب ویلوں کی تنصیب میں اضافہ صوبے میں چھوٹے نالوں ، جوہڑوں اور تالابوں کی تعمیر کے علاوہ صوبے بھر میں سرکل لیول پر ٹیسٹینگ لیبارٹریز کا قیام شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :