ڈیرہ اﷲ یار میں ویلفیئر نے بلڈنگ عطیہ کے لئے کیمپ قائم کر دیا

پیر 15 جون 2015 19:27

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )ڈیرہ اﷲ یار میں دل جلے ویلفیئر نے بلڈنگ عطیہ کے لئے کیمپ قائم کر دی لوگوں کی بڑی تعداد نے بلڈنگ عطیہ دے دی غریبوں کی ہر فورم پر مدد کرینگے ڈیرہ اﷲ یار کے عوام کے لئے جان بھی قربان کرسکتے ہیں دل جلے ویلفیئر کے جنرل سیکریڑی محمد رضا خارانی کا عزم تفصیلات کے مطابق:۔جعفر آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اﷲ یار میں دل جلے ویلفیئر کی جانب سے غریبوں کے لئے بلڈنگ عطیہ کے لئے شہر کے مختلف ٹی چوک،صحبت پور چوک،ڈی سی چوک پر بلڈنگ عطیہ کے لئے کیمپ قائم کر دیے بلڈنگ عطیہ کا افتتاح شہر کے معزز شخصیت معذور فرحان علی گولہ نے کیا اس موقع پر دل جلے ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری محمد رضا خارانی،استاد شاہد سلیم ،برکت علی رند،غلام قادر رند ،رحمت اﷲ حیدری،محمد وحیدرند،غوث بخش کھوسہ ودیگر نے ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

15 جون۔2015ء ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اﷲ یار میں بلڈنگ عطیہ کا مقصد ہیکہ غریبوں کو فوری طور ایمرجنسی میں بلڈنگ مل سکے دل جلے گروپ نے ہمیشہ غریبوں کی سے سرشار ہے اکثر ایمرجنسی کی صورت میں دل جلے ویلفیئر کے رضا کار سول ہسپتال میں پہنچ کر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اﷲ یار کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلڈنگ کا عطیہ دے کر ثواب حاصل کریں ۔