حکومت نے بجٹ کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ، ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو نظرانداز کر دیا گیا ، ، ایک سابق جرنیل جمہوریت کے خلاف سرعام ہرزہ سرائی کر رہا ہے،وزیراعظم کا کراچی کے شہریوں کو مکھی سے تشبیہ دینا قابل افسوس ہے، وزیراعظم فلور آف ہاؤس اہل کراچی سے معافی مانگیں، حکومت نوٹس لے
قومی اسمبلی میں بجٹ 2015-16پر دوسرے ہفتے جاری بحث کے دوران اپوزیشن ارکان غوث بخش مہر، علی گوہر عبدالقہار، لال چند اورشیخ صلاح الدین کااظہار خیال
پیر 15 جون 2015 19:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں بجٹ 2015-16پر دوسرے ہفتے بھی بحث جاری رہی، اپوزیشن ارکان نے بجٹ کو غریب دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے، ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزیراعظم کی طرف سے کراچی کے شہریوں کو مکھی سے تشبیہ دینا قابل افسوس ہے، وزیراعظم فلور آف دی ہاؤس اہل کراچی سے معافی مانگیں، ایک ریٹائرڈ جرنیل جمہوریت کے خلاف سرعام ہرزہ سرائی کر رہا ہے، حکومت نوٹس لے، پیمرا اس یک گفتگو نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کرے۔
پیر کو بجٹ 2015-16 پر جاری عام بحث میں نماز عصر کے وقفے سے قبل مسلم لیگ فنکشنل کے غوث بخش مہر، پی پی پی کے علی گوہر مہر، کے پی میپ کے عبدالقہار، پی ٹی آئی کے لال چند، (ن) لیگ کی شکیلہ نعمان اور ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے حصہ لیتے ہوئے خطاب کیا۔(جاری ہے)
مسلم لیگ فنکشنل کے غوث بخش مہر نے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں زراعت کے شعبے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے بھی بے یارومددگار چھوڑ دیئے گئے ہیں، اب لوگ اہم آپریشن کرانے بھارت کا رخ کرنے لگے ہیں، سندھ میں امن و امان کی صورتحال بے حد خراب ہے، سندھ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، پولیس میں بھرتیاں سفارش پر کی جا رہی ہیں۔
پی پی پی کے علی گوہر مہر نے کہا کہ سندھ میں ضلع گھوٹکی میں سب سے زیادہ گیس پیدا ہوتی ہے مگر وہاں گیس فراہم نہیں کی جا رہی، اگر گھوٹکی کو گیس فراہم نہ کی گئی تو مقامی لوگ گیس کی تلاش کیلئے جگہ فراہم نہیں کریں گے۔ عبدالقہار نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جرنیل پی ٹی وی چینل پر جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے، اس کی بات چیت دیکھانے والے چینلز کے خلاف پیمرا کو کارروائی کرنی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے لال چند نے کہا کہ کم از کم تنخواہ13ہزار مقرر کی گئی ہے مگر اس پر پارلیمنٹ میں بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، سینیٹ اور اسمبلی میں کام کرنے والے بعض اداروں کے ملازمین کو 9ہزار روپے ماہوار تنخواہ دی جا رہی ہے، حکومت ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے،پی یس ڈی کا ایک فیصد بھی سندھ کیلئے مختص نہیں کیا گیا، وزیر داخلہ ایوان میں آ کر اربوں روپے لوٹنے والوں کے نام ریکارڈ پر لائیں۔(ن) لیگ کی شکیلہ نعمان نے کہا کہ حکومت متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، اپوزیشن نے اپنے دور اقتدار میں معیشت کو تباہ کیا، موجودہ حکومت نے تباہ حال معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا ہے، نواز شریف چین سے 44ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوئے، موجودہ حکومت نے اربوں روپے کے نئے نوٹ ماہوار چھاپنے بند کئے جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی،(ن) لیگ کی حکومت نے ایس آر اوز کا سلسلہ ختم کیا۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ بجٹ کے ذریعے قوم پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے، لگتا ہے کہ حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس عائد کر دے گی، کراچی کی جغرافیائی صورتحال کو سمجھے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، اسلام آباد کی میٹرو بس کیلئے 44 ارب اور کراچی میں 16ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ بڑے تضاد کی نشاندہی کرتا ہے، کراچی 70فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے لیکن پی ایس ڈی پی میں صرف ایک میگا واٹ پراجیکٹ دیا گیا جو سراسر ناانصافی ہے، نواز شریف کی طرف سے کراچی کے شہداء کو مکھی قرار دینا افسوسناک ہے، وزیراعظم اس پر فلور آف دی ہا?س معافی مانگیں۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.