خیبرپختونخوا بجٹ ،2015-16میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کااعلان

تمام سرکاری ملازمین کے ماہانہ میڈیکل الاؤنس میں25فیصداضافہ، سائنس اینڈٹیکنالوجی الاؤنس اورپی ایچ ڈی الاؤنس کوبالترتیب ساڑھے سات ہزار اور 2250سے بڑھاکر10 ہزار ماہانہ کرنے کافیصلہ

پیر 15 جون 2015 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) خیبرپختونخوا بجٹ مالی سال2015-16میں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کااعلان کیاہے اس کے علاوہ 2011-12ء کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کابنیادی تنخواہ میں ادغام،تمام سرکاری سول ملازمین کے ماہانہ میڈیکل الاؤنس میں25فیصداضافہ اور سائنس اینڈٹیکنالوجی الاؤنس اورپی ایچ ڈی الاؤنس کوبالترتیب ساڑھے سات ہزار اور 2250سے بڑھاکردس ہزار ماہانہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی ترقی کی راہ میں حائل مشکلات کامکمل ادراک ہے مالی مشکلات کے باوجود رواں مالی سال میں صوبے کے تقریباًسولہ ہزار کلریکل سٹاف کو اپ گریڈ کیاگیا جب کہ پنشنرزکی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے یکم جولائی 2015ء سے ایک جامع ریلیف پیکج دینے کافیصلہ بھی کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بنیادی تنخواہ کے سکیل ایک سے پانچ تک کے ملازمین کیلےء ٹوپے سکیل اپ گریڈیشن جبکہ سکیل چھ سے پندرہ تک کے ملازمین کیلئے پے سکیل کی اپ گریڈیشن ،گریڈسولہ کے تمام صوبائی ملازمین کیلئے گریڈسولہ سے گریڈسترہ میں notionalاپگریڈیشن کی بنیاد پر واقع ہونیوالے تنخواہ کے اضافے کے برابر Special Compensatory Allwanceکااجراء ،اپ گریڈیشن کے فیصلے کااطلاق مروجہ انجمادی تحدیدات اور دیگر شرائط کے ساتھ تنخواہ اور الاؤنسز دونوں پرہوگا اپ گریڈیشن کے فیصلے کااطلاق ان سرکاری ملازمین پرنہیں ہوگاجن کی یکم جولایء2010سے یکم جولائی2015تک کے عرصہ میں کسی بھی شکل میں انفرادی یا گروہی طور پر اپ گریڈیشن کی جاچکی ہے یاوہ اپنی عمومی تنخواہ کاچالیس فیصد یا اس سے زیادہ مالی فائدہ کسی خصوصی تنخواہ یا الاؤنس کی شکل میں لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :