پاکستان میانمارنہیں نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہے ٗسابق صدر پرویزمشرف

نریندر مودی کا رویہ جارحیانہ ہے ٗپاکستان کو بھی اس قسم کا رویہ اپنانا چاہئے ٗسابق صدر کا بیان

پیر 15 جون 2015 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نے امن مذاکرات کو مشکل بنادیا،پاکستان میانمار نہیں نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں۔بھارتی ٹی وی سی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔

(جاری ہے)

2015ء بی این کو دئے گئے انٹریو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے بنگلادیش میں 1971 کی جنگ کے متعلق بیان دے کر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

پرویز مشرف نے کہاکہ نریندر مودی کا رویہ جارحیانہ ہے اورپاکستان کو بھی اس قسم کا رویہ اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے جارحیانہ رویئے کے باعث دنوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے ان کا پیغام اﷲ اکبر کا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :