سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک سال، ڈاکٹر طاہر القادری آج احتجاجی جلسہ سے خطاب کرینگے
احتجاجی اجتماع کی تیاریاں مکمل، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، ق لیگ ودیگر جماعتوں کو شرکت کی دعوت‘ڈاکٹر رحیق عباسی
پیر 15 جون 2015 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر آج بروز ( منگل کو شام 5 بجے پاکستان عوامی تحریک ایک بہت بڑا احتجاجی تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی۔ احتجاجی اجتماع سے ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک براہ راست خطاب کرینگے۔ احتجاجی جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جلسہ میں شرکت کیلئے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، اے این پی، ق لیگ، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل، آل پاکستان مسلم لیگ سمیت سول سوسائٹی ،انسانی حقوق اور وکلاء کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک قومی سانحہ ہے اس کیس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فیصلہ ہو جائے گا کہ پاکستان میں قانون بالادست ہے یا شخصیات۔(جاری ہے)
17 جون 2014 کے دن 14 معصوم اور بے گناہ شہریوں کو شہید اور 85 کو زخمی کر دیا گیا۔ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی شہداء کے لواحقین کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر تفتیش کا آغاز بھی نہ ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کی نام نہاد رپورٹ کے بعد یکم جون سے لیکر 14 جون تک پاکستان کے 60 شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ریلیوں میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی، عوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوامی حلقوں کی بھرپور شرکت اور اخلاقی مدد سے ہمارے حوصلے بڑھے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک قومی ایشو ہے پاکستان بھر کے عوام کی نظریں اس سانحہ پر لگی ہوئی ہیں۔قاتل کتنے ہی چالاک ،با اثر اور دولتمند سہی مگر یہ بے گناہ خون ہے رائیگاں نہیں جائے گا ،انہوں نے کہا کہ آج 16جون کو عوام کی عدالت قاتلوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.