داتا گنج بخش ٹاؤن ڈینگی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی، محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسدادِ ڈینگی ڈے کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد

پیر 15 جون 2015 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) داتا گنج بخش ٹاؤن ڈینگی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسدادِ ڈینگی ڈے کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد ٹا ؤن ہال میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے مہمانانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر محمد یثرب ہنجرااورایڈیشنل سیکرٹری لو کل گورنمنٹ شاہد فرید تھے جبکہ ای ڈی او(سی ڈی)اشتیاق احمد،ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن زبیر وٹو،ڈی او سوشل ویلفیئر فیض نعیم وڑائچ،ممبر ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی چوہدری عبدالشکور کے علا وہ محکمہ سوشل ویلفیئر ،داتا گنج بخش ٹا ؤن کے ملازمین،لاہور شہر میں کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے اراکین اور مختلف مکتبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈینگی سپیشلسٹ ڈاکٹرثومیہ اور انٹامالوجسٹ عروج آفتاب نے شرکاء کو ڈینگی مچھر اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی معلومات فراہم کیں۔مہمانان گرامی نے اپنی پر جو ش تقاریر میں حاضرین کو ڈینگی کی جنگ کے خلاف متحد ہو کرلڑنے پر تیار کیا۔

متعلقہ عنوان :