آرمی چیف راحیل شریف کی روس کے بری افواج کے کمانڈر سے ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 20:30

آرمی چیف راحیل شریف کی روس کے بری افواج کے کمانڈر سے ملاقات

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کی روس کے بری افواج کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے روسی بری افواج کے کمانڈر سے ماسکو میں اہم ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دفاعی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ آرمی چیف راحیل شریف روس کے 3 روزہ دورے پر آج ماسکو پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :