چیچہ وطنی، ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنے والے اے ایس آئی سمیت4 پولیس اہلکارگرفتار

پیر 15 جون 2015 20:32

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنے والے اے ایس آئی سمیت4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا،ایک کانسٹیبل فرارہوگیا،پولیس کے مطابق تھانہ مصطفی آباد لاہور میں قائم اینٹی موٹر سائیکل سکواڈ کے چار اہلکار وں اے ایس آئی حبیب، کانسٹیبل زوہیب،کانسٹیبل فرحت،کانسٹیبل مدثراورایکسائز آفیسر خالد نے کسووال ریلوے پھاٹک کے قریب ناکہ لگا لیا اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات کی چیکنگ کے بہانے لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا،ملزموں نے گاؤں4،چودہ ایل کے رہائشی شہزاد علی اور دیگر موٹر سائیکل سواروں ڈاکٹر سرور،آصف علی ،عاشق حسین اور جاوید اقبال کو بھی ڈرا دھمکا کر ان سے رقم لوٹ لی ،اطلاع ملنے پر تھانہ کسووا ل پولیس نے موقع پرپہنچ کرسرکاری گاڑی قبضہ میں لے لی اور چار اہلکاروں کو لوٹی ہوئی رقم سمیت گرفتار کرلیا تاہم کانسٹیبل مدثر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ملزموں کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،کانسٹیبل فرحت بطور ڈرائیور سرکاری گاڑی موقع پر موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :