کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34710.29 پوائنٹس پر بند ہوا
پیر 15 جون 2015 20:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34710.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34700 پوانٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 59 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34710.29 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 79.77 پوائنٹس کی کمی سے 21798.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 19.83 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 145.05 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 26.90 پوائنٹس کے اضافہ سے 16004.34 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 77.74 پوائنٹس کی کمی سے 17713.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 392 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 175 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 454 روپے کے اضافہ سے 9540 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا پاکستان کے حصص کی سودے بھی 135 روپے کی تیزی سے 3135 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 36 روپے کی مندی سے 698 روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 25.11 روپے کی کمی سے 10000 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 21 کروڑ 71 لاکھ 65 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.16 روپے سے شروع ہو کر 8.85 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 56 کروڑ 80 لاکھ 75 ہزار 350 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 13 کروڑ 97 لاکھ 45 ہزار 170 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 64 ارب 75 کروڑ 91 لاکھ 81 ہزار 662 روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 63 ارب 30 کروڑ 99 لاکھ 6 ہزار371 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 6 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.