پابندی کا شکار این جی اوسیو دی چلڈرن کے زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے شکار علاقوں میں ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 21:22

پابندی کا شکار این جی اوسیو دی چلڈرن کے زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) پابندی کا شکار این جی او سیو دی چلڈرن کے زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے شکار علاقوں میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سیو دی چلڈرن این جی او کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی کا شکار این جی اوسیو دی چلڈرن کے حیران کن طور پر زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار علاقوں میں واقع ہیں۔

اعتزاز احسن کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیو دی چلڈرن کے حوالے سے سنسنی خیز حقائق کے سامنے آںے کے باوجود ان کیلئے انتہائی حیران کن ہے کہ حکومت نے امریکی این جی او کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت کیسے دے دی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ وزیر داخلہ نے پابندی واپس لینے کا فیصلہ کسی کے دباوَ میں کیا ہے۔