Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات

کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا‘ عارف یوسف

پیر 15 جون 2015 21:39

پشاور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔

(جاری ہے)

عارف یوسف وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پوراکر دیا جبکہ کرپشن سے پاک شفاف نظام کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ آزاد منتخب نمائندے بھی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

وہ پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ‘ عارف یوسف نے امید ظاہر کی کہ نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت سے بہتر اندازمیں لوگوں کی خدمت اور عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ عوامی ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کرپشن سے پاک،شفاف طریقہ کارکو یقینی بنایاجائے گا تاکہ عوام حقیقی طور پر مثبت تبدیلی کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات