گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کر کے فروخت کرنے والے جعلساز کے خلاف مقدمہ درج

پیر 15 جون 2015 21:41

چکوال ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صدر پولیس نے گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کر کے فروخت کرنے والے جعلساز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

نعیم الحسن ولد غلام حسن ساکن سدھر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گاڑی نمبرMIA 9965دو لاکھ 35ہزار روپے میں ممتاز ولد امیر علی سکنہ جبیر پور سے خریدی ،جو ممتاز نے جعلی رجسٹریشن بک تیار کروا کر ٹیمپرڈ گاڑی فروخت کر کے ان کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا ہے ، اے ایس آئی عبدالرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔