تھانوں میں تعینات اہلکاروں کی سکروٹنی کا عمل تیز

پیر 15 جون 2015 21:47

سرگودھا۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ پولیس نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 712 تھانوں میں تعینات اہلکاروں کی سکروٹنی کیلئے عمل تیز کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سکروٹننگ کیلئے ابتدائی طور پر ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز، انسپکٹرز،سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز تک کے عہدہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق منفی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں سے اسلحہ اور وائرلیس سیٹ واپس لیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو حساس ڈیوٹی بھی نہیں دی جائیگی۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی تین مقامات پر سکروٹننگ کے بعد تعینات کیا جائیگا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔