شمالی کوریا کا فوجی سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا فرار

پیر 15 جون 2015 21:51

سیوٴل ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) شمالی کوریا کا فوجی سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا فرار ہو گیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ شمالی کوریا کا فوجی جنوبی کوریا میں پناہ کے حصول کیلئے سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اہلکار نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ یون ہاپ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے سرحد کے قریب اس فوجی کو گرفتار کر لیا۔