ماہ رمضان المبارک کے دوران شہر کے ہر علاقہ میں فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے۔سید ہاشم رضا زیدی
پیر 15 جون 2015 21:56
کراچی ۔ 15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈسیوریج سید ہاشم رضا زیدی نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران شہر کے ہر علاقہ میں فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے،متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ شہر کے ہر علاقہ میں پانی کی سپلائی برقرار رہے اور کسی بھی علاقہ سے پانی کی قلت کی شکایات موصول نہ ہوں اس لئے ماہ مقدس میں پینے کے پانی کی فراہمی پر خاص توجہ کی ضرورت ہے ،پانی کی منصفانہ تقسیم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام زونل چیف انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو بلاتعطل پانی فراہم کرنے ،ہر علاقے میں فراہمی آب کے نظام کو مستقل رواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ،مساجد ، تراویح کے مقامات اور امام بارگاہوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور جن مساجد و امام بارگاہوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہے وہاں خصوصی اقدامات کئے جائیں اور ٹینکرز کے زریعے پانی فراہم کیاجائے تاکہ روزہ داروں کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،مساجد و امام بار گاہوں کے منتظمین سے رابطہ میں رہیں اور ہر چیف انجینئرز اپنے علاقوں میں منتظمین سے مل کراقدامات کریں ،یہ ہدایات انہوں نے رمضان المبارک میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے عملدرآمد کے لئے بلائے گئے خصوصی اجلاس کے دوران دیں، جس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز ،تمام چیف انجینئرز،ایگزیکٹو انجینئرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.