این ٹی ایس ٹیسٹ پر 900 روپے چارجز وصول کرنے کے معاملے کا نوٹس لیا جائے ، سینیٹر میر کبیر

پیر 15 جون 2015 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر نے مطالبہ کیا ہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ پر 900 روپے چارجز وصول کرنے کے معاملے کا نوٹس لیا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ میرے پاس اندرون سندھ سے نوجوان آئے انہوں نے بتایا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے 900 روپے فیس لی جاتی ہے جبکہ 17 ویں گریڈ کے ٹیسٹ کیلئے 300 فیس ہے 18 ویں گریڈ کیلئے 500 اور 19 ویں گریڈ کیلئے 700 فیس وصول کی جاتی ہے ۔

این ٹی ایس بہت زیادہ پیسے لے رہا ہے بلوچستان میں صرف 61 نوکریاں تھیں جس کیلئے 38 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں ۔ این ٹی ایس بہت زیادہ پیسے کما رہا ہے نوجوانوں سے زیادتی ہے انہوں نے ہر ہفتے نوکری کیلئے ٹیسٹ دینا ہوتا ہے ایوان اس معاملے کا نوٹس لے ۔