رحیم یار خان میں بچوں پر کتے چھوڑنے کے معاملے کا انسانی حقوق کمیٹی نوٹس لے ، سینیٹر خالدہ پروین

چیئرمین سنیٹ میاں رضا ربانی کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن سینیٹر فرحت اﷲ بابر معاملہ کمیٹی میں اٹھانے کی ہدایت

پیر 15 جون 2015 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر خالدہ پروین نے مطالبہ کیا کہ رحیم یار خان میں بچوں پر کتے چھوڑنے کے معاملے کا انسانی حقوق کمیٹی نوٹس لے جبکہ چیئرمین سنیٹ میاں رضا ربانی نے انسانی حقوق کمیٹی کے رکن سینیٹر فرحت اﷲ بابر کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو کمیٹی میں اٹھائیں پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر خالدہ پروین نے کہا کہ رحیم یار خان میں بچوں پر کتے چھوڑے گئے جس سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے بڑے تھے انہوں نے درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچائی ۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی رحیم یار خان جائے اور اس خاندان کی مدد کرے ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے انسانی حقوق کمیٹی کے رکن سینیٹر فرحت اﷲ بابر کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو کمیٹی میں اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :