اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سب کمیٹی کی رپورٹ ایک دو دن میں ایوان کے اندر پیش کر دی جائیگی ، چیئرمین سینیٹ

پیر 15 جون 2015 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سب کمیٹی کی رپورٹ ایک دو دن میں ایوان کے اندر پیش کر دی جائیگی ، اس سلسلے میں جولائی کے پہلے ہفتے میں اجلاس بلایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی عوامی کی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا بل قومی اسمبلی سے پاس ہوا ہے جبکہ سینیٹ سے پاس نہیں ہوا ہے ۔

کیا انتخابات ہو سکتے ہیں جب تک اس بل کی سینیٹ منظوری نہ دے اس کے جواب میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ آپ نے درست کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹی نے اپنی سب کمیٹی کو بل دیا ہوا ہے کمیٹی ایک یا دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کر دی گی ۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں سینیٹ کا اجلاس بلائیں گے چار بل ہیں جو 16 جولائی تک لیپس کر جائیں گے ۔