پاکستان میانمارنہیں ، بھارتی وزیراعظم دھمکیاں دینے سے باز رہے، مودی نے بنگلادیش میں 1971کی جنگ سے متعلق بیان دے کر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، امن مذاکرات کو مشکل بنادیا ،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 15 جون 2015 22:15

نئی دہلی/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نے امن مذاکرات کو مشکل بنادیاہے ،پاکستان میانمار نہیں نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی’’ سی این این آئی بی این ‘‘کو دئے گئے انٹریو میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہناتھابھارتی وزیراعظم نے بنگلادیش میں 1971کی جنگ کے متعلق بیان دے کر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

پرویز مشرف نے کہاکہ نریندر مودی کا رویہ جارحیانہ ہے اورپاکستان کو بھی اس قسم کا رویہ اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے جارحیانہ رویئے کے باعث دنوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا پاکستانی قوم کیلئے ان کا پیغام اﷲ اکبر کا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔