بدین، پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام بر می مسلمانوں پر مظالم اور نریندر مودی کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ
پیر 15 جون 2015 22:20
بدین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پاکستان سنی تحریک بدین کی جانب سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم، انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، داعش اور طالبان کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، پاکستان زندہ باد، پاکستان فوج زندہ آباد کے نعرے، تفصیلا ت مطابق پاکستان سنی تحریک ضلع بدین کے رہنماؤں حافظ محمد حسین، حافظ عطا محمد ، حافظ عبدالقدوس، حافظ مفتی محمد داؤد اور دیگر کی قیادت میں سنی تحریک کے کارکنان کی جانب سے اﷲ والا چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پوری دنیا دکھی ہے لیکن امریکا اور اس کے ساتھی ملکوں کا اس پر خاموش رہنا حیرت کی بات ہے انہوں نے کہا کہ ان کے فائدے کا اگر کوئی انسان مر جائے تو پوری دنیا سر پر اٹھا لیتے ہیں لیکن دنیا میں مسلمانوں پر بلخصوص برما میں ہونے والے مظالم ان کو دیکھنے میں نہیں آتے، ریلی میں کارکنوں نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، داعش اور طالبان کے خلاف بھی سخت نعریبازی کی، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اکیلا نا سمجھے پوری قوم پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پر ہمیں پورا اعتماد ہے وہ ملک اور قوم کے لیئے جو بھرکر رہے ہیں ہم ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں رہنماؤں نے بدین انتظامیہ سے اپیل کی کہ رمنضان شریف کا بابرکت مہینہ آرہا ہے اس میں ہوٹلیں ، جوا کے اڈے اور شراب کھانے کھلے ہوئے ہوتے ہیں ان کو فوری طور پر بند کروایا جائے اور تاجروں کی جانب سے اشیاء کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.