تحفظ پاکستان ایکٹ سے قبل رینجرز کراچی میں صوبائی حکومت کی درخواست پر کام کر رہی ہے ،جب تک صوبائی حکومت چاہے گی رینجرز وہاں پر موجود رہے گی ، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خود کپتان بنایا تھا، ایپکس کمیٹی میں مل کر فیصلے کیے جارہے ہیں

وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن کاایوان بالا کے اجلاس سے خطاب

پیر 15 جون 2015 22:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ سے قبل رینجرز کراچی میں صوبائی حکومت کی درخواست پر کام کر رہی ہے اور جب تک صوبائی حکومت چاہیے گی رینجرز وہاں پر موجود رہے گی کیونکہ وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیراعظم نواز شریف نے خود کپتان بنایا تھا اور ایپکس کمیٹی میں مل کر فیصلے کیے جارہے ہیں ۔

وہ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومتی موقف بیان کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے بڑھ کر کسی کو اختیارات نہیں دیئے گئے ، تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے گئے تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس تحریک التواء کی منظوری کیلئے محرک اور حکومت کے دلائل سنے ہیں ، امن وامان صوبائی معاملہ ہے ، بدقسمتی ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے دارالحکومت میں اب اور تب امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد کرکے صوبائی اختیارات میں مداخلت کی ہے ۔ انہوں نے فرحت اﷲ بابر اس معاملہ پر توجہ مبزول نوٹس لاسکتے ہیں ، یہ قواعد کے تحت مناسب ہوگا ۔ انہوں نے تحریک التواء کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پ رتوجہ مبزول نوٹس لے کر آئیں جو بدھ کو ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا