پاک چین اقتصادی راہداری سے بھارت اور مغربی ممالک خائف ہیں ،پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے پوری قوم پر عزم اورحکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی ترقی میں کسی بھی قسم کی بیرونی سازش یا مداخلت برداشت نہیں کرینگے

سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا تربیتی نشست سے خطاب

پیر 15 جون 2015 22:29

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بھارت اور مغربی ممالک خائف ہیں ،پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے پوری قوم پر عزم اورحکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی ترقی میں کسی بھی قسم کی بیرونی سازش یا مداخلت برداشت نہیں کرینگے ،دشمنوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحادویکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر پر نظر رکھنی ہوگی ،بھارتی دھمکیاں اور پروپیگنڈینے مودی کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا ہے ،اسلام اور پاکستان مخالف ہر طاقت سے ٹکرانا جانتے ہیں ،وطن عزیز کے دفاع وسلامتی کیلئے جدوجہد کرنا ہمارے ایمان کا جز ہے ،پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے جان دے سکتے ہیں پاکستان دشمن طاقتیں سن لیں انہیں برباد بھی کرسکتے ہیں ،ہمارا جینا مرنا ،ہماری پہچان ہماری آن سب کچھ پاکستان ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو مرکز اہلسنت پر شہدائے اہلسنت ہال میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہر محب وطن شہری ملک کے تحفظ کیلئے ہمہ طن تیار ہے ،پاکستان ہمارے لئے اﷲ عزوجل کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ،اس کی حفاظت و سلامتی ہمارا فرض ہے ،پاکستان بناتے وقت ہمارے اکابرین اباؤاجداد نے22 لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے دیئے ،ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جرأت وبہادری کے سبب ہی آج دہشتگردی کو کمزور بنایا جاسکا ہے ،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ہر پاکستانی پاک فوج کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں ،ہمیں ہر ایسی سازش کو صبر وتحمل سے ناکام بنا نا ہوگا جو ہمارے اتحادمیں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں ،ہر محب وطن کوامن ،محبت ،بھائی چارگی ،احترام انسانیت کے فلسفے کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کو مستحکم کرنے کی کاوشیں کرنا ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :