کری پراجیکٹ، کرپشن میں رکاوٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو واپس ایف بی آر بھیجنے کی تیاریاں

ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نیاربوں کے کری پراجیکٹ پی ڈبلیو ڈی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منظوری کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا بنوں یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار رومانہ کاکڑ ڈائریکٹر مانیٹرنگ، فلک شیر خان ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس،فتح خان دھمر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن تعینات

پیر 15 جون 2015 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن ( پی ایچ اے ) کے کری پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن میں رکاوٹ بننے والے ڈائریکٹر فنانس تفاخر علی اسدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اجمل سعید کو جبری طور پر واپس ان کے ادارے ایف بی آر میں بھیجنے کی تیاریاں کر لی گئیں ہیں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کے حلقے بنوں سے ڈیپوٹیشن پر متبادل کے طور پر تین افسران کو بلا لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی جانب سے اپنے حلقے کے لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ( پی ایچ اے ) کے کری پراجیکٹ کو پی ڈبلیو ڈی کو دینے کی مخالفت کی پاداش میں ڈائریکٹر فنانس تفاخر علی اسدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اجمل سعید کو ڈیپوٹیشن کی مدت پوری کئے بغیر ہی ان کے ادارے ایف بی آر میں جبری طور پر واپس بیھجا جا رہا ہے جبکہ ان کے متبادل کے طور پر بنوں یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لیچکرار خاتون رومانہ کاکڑ کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ بنوں سے ہی تعلق رکھنے والے فلک شیر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور بنوں کے ہی فتح خان دھمر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن تعینات کر دیا گیا ہے خیال رہے کہ اربوں روپے کے کری پراجیکٹ کو پی ڈبلیو ڈی کو دینے اور اس کے باعث متوقع طور پر ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن پر ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منظوری کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے وفاقی وزیر اکرم خان درانی سے ان کے موبائیل نمبر 0346-6060060 پر متعدد بار رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :