جہلم میں بھی سستے رمضان بازاروں کاقیام، عوام کو اشیائے خوردنی معیاری اور کم نرخوں پر فراہمی کی ہدایت

پیر 15 جون 2015 22:32

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) خادم اعلیٰ پنجاب کا سستے رمضان بازاروں کاقیام عوام کو اشیائے خوردنی معیاری اور کم نرخوں پر فراہمی کی ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خادم اعلیٰ پنجاب نے عوام کو معیاری اور کم قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر محمد عمران رضا عباسی و اے سی ڈاکٹر محمد آفاق وزیر ، ٹی ایم او ملک عابد ، چیف آفیسر سید جرار عباس شاہ ، ٹی او آئی اینڈ ایس ندیم فیروز نے صدر سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن عجب خان کے ہمراہ شہر کی سبزی منڈی کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

اس موقع پر عجب خان نے بتایا کہ تمام سبزی و فروٹ فروش اپنی دکانوں کے اوپر دھوپ سے بچاؤ کے لئے سبز جالی دار کپڑا لگائیں گے جبکہ ہمارے جو مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جس پر اے ڈی سی محمد عمران رضا عباسی نے اے سی ڈاکٹر محمد آفاق وزیر کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ فروشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے یقینی بنائیں کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔