جہلم ، تما م یونین کونسلز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنا کر ذمہ داری کا ثبوت دیں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ،یڈمنسٹریٹر محمد عمران رضا عباسی

پیر 15 جون 2015 22:34

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جہلم کی تمام یونین کونسلز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنا کر ذمہ داری کا ثبوت دیں کوتاہی کرنے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر محمد عمران رضا عباسی نے ٹی ایم اے آفس میں افسران اور ملازمین سے ایک اجلاس میں کیا ۔ اس موقع پر چیف آفیسر سید جرار حسین شاہ، چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق، سینٹری سپروائزرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح چیف آفیسر سیدجرار حسین شاہ اور محمد حفیظ نے جہلم میں سینکڑوں آوارہ کتوں کوتلف کیا ہے اور شہر میں گھومنے والی بھینسوں کو قبضہ میں لیا ہے اسی طرح انہیں صفائی کے نظام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر درست کرنا ہو گا کیونکہ ماہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میں ہم نے اپنے اچھے اعمال سے اپنی کارکردگی کو درست کرنا ہے کیونکہ یہ عبادت بھی ہے اور نیکی بھی۔ انہوں نے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے حکم پر قائم کئے گئے سستے رمضان بازاروں کی صفائی کرنے کو اپنا مشن سمجھیں تا کہ لوگوں کو ساف ستھرے ماحول میں اچھی اور معیاری اشیاء دستیاب ہوں ۔ سید جرار حسین شاہ نے بتایا کہ اس کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انشاء اللہ ہم اس کام کو پورا کریں گے۔