شہری انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدوارن کوووٹ دیں،قوم کی تقدیر بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان چھڑوانے تک نہیں بدل سکتی ،جماعت اسلامی کے اُمیدوار عوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں
جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان کا تر نول میں کار نر میٹنگ سے خطاب
پیر 15 جون 2015 22:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اُمیدوار بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پو ر کو شش کر یں گے ،بلد یاتی ادروں کے عدم مو جو دگی کے باعث پو را اسلام آباد مسائل کی آماجگا ہ بنا ہو ا ہے ،تمام ادارے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں شہری انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدوارن کوووٹ دیں۔
وہ پیر کو یہاں تر نول میں کار نر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس مو قع پر حا جی فضل رازق،ولی اﷲ بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔زبیر فارو ق خان نے کہا مرکز اور پنجاب اور سندھ کا بجٹ روایتی اور اعدادو شمار کا گورکھ دھندا ہے اس بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ۔(جاری ہے)
مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانیت ، بدامنی ، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیاہے جبکہ حکمران خوشنما الفاظ کے ذریعے عوام کی دلجوئی میں مصروف ہیں ۔
قوم کی تقدیر اُس وقت تک نہیں بد ل سکتی جب تک بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان نہیں چھڑوائی جا تی اور ووٹ دینے کا مجمو ئی رویہ دورست نہیں کیا جا تا آج پھر پُرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آئے ہو ئے ہیں یہی وہ لو گ ہیں جنہوں نے قومی الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے مگر اس کے بعد یہ عوام کے مسائل کے حل کی بجا ئے اضافے کا سبب بنے ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے اُمیدوار عوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں اور یہ عوام میں ہی رہتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.