Live Updates

اسلام آباد انتظامیہ کا رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے 35فیئر پرائس شاپس کا قیام

پیر 15 جون 2015 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ماہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے شہری ودیہی علاقوں 35فیئر پرائس شاپس کے قیام کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی اور شاپس کا اعلان کر دیاہے جو یکم رمضان المبارک سے کام شروع کریں گی ۔ اس کے علاوہ اشیاء خورد ونوش کی چیکنگ کے لئے مجسٹریٹس کی نگرانی میں 19پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کردی ہیں جو روزانہ پرائس چیکنگ کرینگی۔

(جاری ہے)

شاپس کے نام یہ ہیں عبدالرشید جنرل اسٹور نور پور شاہاں ، حاجی محمد گلزار جنرل اسٹور چراہ ، جہانگیر خان جنرل اسٹور ترنول ، محمد خرم جنرل اسٹور روات ، عبد الحمید جنرل اسٹور سرائے خربوزہ ترنول ، محمد اجمل جنرل اسٹور جھنگی سیداں ، شاہد محبوب خان راول ٹاون ، خواجہ جہانگیر جنرل اسٹور سملی ڈیم روڈ ، عبد الغفور جنرل اسٹور سوہان ،اقبال جنرل اسٹور سید پور ، اظہر جنرل اسٹور پنڈ بیگوال ، لیاقت جنرل اسٹور بنی گالہ ، محمد ضیافت جنرل اسٹور کوآپریٹیومارکیٹ جی سیکس ون تھری ، محمد حسین چناب مارکیٹ جی سیون ون، مشتاق احمد جنرل اسٹور جی سیون ٹو ، عرفان سرحد جنرل اسٹور ٹیپو مارکیٹ ، گڈ لک جنرل اسٹور ایف ایٹ ون ، عبد الروف جنرل اسٹور جی نائن مرکز ،محمد سردار جی نائن مرکز جنرل اسٹور ، محمد جمیل فرنٹئیر جنرل اسٹور راجپوت مارکیٹ آئی ٹین ، محمد ندیم جنرل اسٹور جی سیون تھری ، شمس پاکیزہ اسٹور ایف سیون ون ، عبد الخلیل گڈ لک جنرل اسٹور جی ٹین مرکز ، تنویر جنرل اسٹور جی الیون ، محمد رضوان جنرل اسٹور جی 12، محسن رشید جنرل اسٹور ایچ نائن ، عدیل جنرل اسٹور آئی الیون ، فیصل محمو د جنرل اسٹور آئی الیون تھر ی اسلام آباد،محمد اشفاق چائنہ مارکیٹ ایف سیکس فور ،محمد حیات پاکیزہ مارکیٹ آئی ایٹ فور ، فیصل جنرل اسٹور ٹی اینڈ ٹی مارکیٹ ،جی ایٹ فور ، محمد اخلاق جنرل اسٹور جی ٹین ون ،میں 35 فیئر پرائس شاپس قائم دی ہیں جو یکم رمضان المبارک سے کام شروع کرینگی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات