پاک فوج ملک کی بقاء کے لئے کام کر رہی ہے اقتدار ہماری منزل نہیں ،میر عبدالقدوس بزنجو

مسلم لیگ تمام اضلاع میں فعال ہے مسلم لیگ کے ورکر ملک کے خادم ہے صوبائی اور مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،ر علماء مشائخ ونگ سیف الرحمان تارن استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

پیر 15 جون 2015 23:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قائمقام اسپیکر مسلم لیگ ق کے رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اوررکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی پروگرام آرگنائزر اور صوبائی صدر علماء مشائخ ونگ سیف الرحمان تارن نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی بقاء کے لئے کام کر رہی ہے اقتدار ہماری منزل نہیں مسلم لیگ تمام اضلاع میں فعال ہے مسلم لیگ کے ورکر ملک کے خادم ہے صوبائی اور مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں یہ بات مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ بلوچستان کے زیر اہتمام پیر کو ایم پی اے ہوسٹل میں ہونے والے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ ملکی بقاء کے لئے ہم سب متحد ہیں وطن کے شہدء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دینے کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان ہماری جان ہے پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ملک کی دفاع کیلئے قوم متحد ہیں پاکستان مخالف ممالک اپنے مسائل خود حل کریں پاکستان مداخلت بند کریں ۔

(جاری ہے)

پاکستان فوج ملک کی بقاء کے لئے کام کر رہی ہے اقتدار ہماری منزل نہیں مسلم لیگ تمام اضلاع میں فعال ہے ،مسل لیگ کے ورکرز ملک کے خاد م ہیں صوبائی اور مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔بلوچستان کے تمام اضلاع کے ورکروں عہدے داروں نے استحکام پاکستان کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی ، مقررین استحکام پاکستان پر روشنی ڈالی ملک کی خارجہ اور تجارتی دفاعی تعلیمی پالیسوں پر روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر میر عبدا لقدوس بزنجو خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارا خون ہے ہم کسی کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، ملک کا دفاع ہمارا اولین ترجیح ہے پاکستان مسلم لیگ قومی صدر کی پارٹی ہے وفاق کی علامت ہے جس میں تمام اقوام شامل ہیں اور ہم اپنی مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندو خیل کی قیادت میں پارٹی دن بہ دن فعال ہو رہی ہے اُنھوں نے ورکروں کے حوصلے کو سراہا ، میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے ملک کیلئے پشتون بلوچ پنجابی ، سندھی ، کشمیری ہم سب ایک ہے ملک کی دفاع کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ، شوکت بلوچ نے کہا کہ بھار ت کی خام خیالی ہے کہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں مداخلت بند کریں ہم سب کو متحد ہونا چاہئے ، پروگرام آرگنائزر نے کہا کہ ملک کے لئے ہم ہم قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں ہمیں فرقہ واریت ، قومیت اور لسانیت سے ہٹ کر کے ملک کیلئے خدمت کرنی چاہئے پروگرام میں تمام ونگز کے عہدے داروں نے خطاب کیا ۔

استحکام پاکستان نے مقررین نے کہا بلوچستان میں پاک فوج ایف سی اور دیگر اداروں کی کردار اور وطن کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پروگرام کے آرگنائزر سید سیف الرحمن تارن نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ پارٹی کی فعالی کے لئے صوبائی صدر جعفر مندوخیل صوبائی جنرل سیکریٹری کریم نوشیرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اب پارٹی تیزی سے فعال ہو رہی ہے پارٹی کے صوبائی صدر کے کردار کو بھی سراہا اور نو رکنی کمیٹی کے کردار کو بھی سراہااُنھوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے مسلم لیگ حاضر ہے مسلم لیگ عوامی پارٹی ہے جسمیں قومیت اور لسانیت پر یقین نہیں رکھتی ہے یوتھ ونگ کے آغا جان ہمددرد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملک کے قربانی کے لئے ہر وقت تیار ہے لیبر ونگ صوبائی جنرل سیکریٹری ستار بنگلزئی نے کہا کہ ملک میں بحران میں ہے اس بحران کو نکالنے کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کو بحران سے نکالے ، کے آخر میں ملک اور سلامتی کے لئے دعا کروائی ۔

تقریب سے عبدالستار بنگلزئی ، پروگرام آرگنائزر صوبائی صدر و علماء و مشائیخ ونگ سیف الرحمان تارن ، سیاسی سماجی قبائلی رہنماء فقیر آغا ، یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری آغا جان ہمدرد ، مرکزی کنوینر متحدہ محاذ شمس مینگل ، رفیق جتک ، اخوند زادہ عبداللہ جان ، وارث مریانی ، الہیٰ بخش آبڑو اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :