مسلم لیگ ن عوامی اقدار کی پاسداری کیلئے خدمت خلق میں مصروف ہے ،وزیر اعظم دن رات عوامی مسائل کے حل کیلئے ان تھک محنت کر رہے ہیں
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا بدوملہی میں فلاحی تنظیم کی تقریب سے خطاب
پیر 15 جون 2015 23:05
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی اقدار کی پاسداری کے لیے خدمت خلق میں مصروف ہے ،وزیر اعظم نواز شریف دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے ان تھک محنت کر رہے ہیں۔ وہ پیر کو بدوملہی میں فلاحی تنظیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اور وزیر اعظم بلا سود قرضہ سکیم بھی انہی وعدوں میں سے ایک ہے۔ اب عوام کو چاہیے کہ اس رقم کو ایمانداری کے ساتھ اپنے کاروبار میں استعمال کریں۔ اگر عوام اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تو اس رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ تقریب میں فلاحی تنظیم کے توسط سے یونین کونسل باٹھانوالہ، گدیاں اور بھینیاں کے 100ضرورت مند افراد میں وزیر اعظم بلا سود قرضہ سکیم کے 20ہزار (فی کس) کے چیک تقسیم کیے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.