وزیر داخلہ چوہدری نثارکیجڑواں شہروں میں کچی آبادیوں کے خاتمے کیلئے موثر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

کسی بھی علاقے میں آپریشن شروع کرنے سے قبل مقامی شہریوں کو آگاہ کیا جائے اورآپریشن کے دوران غیر ضروری طاقت کا استعمال نہ کیاجائے، اعلی سطحی اجلاس سے خطاب، جڑواں شہروں میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا

پیر 15 جون 2015 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ معزز عدالت کے حکم کے مطابق جڑواں شہروں سے کچی آبادیوں کے خاتمے کیلئے موثر آپریشن شروع کیا جائے، جس میں غیر ضروری طاقت کا استعمال نہ ہو، سیف سٹی منصوبے پر چیئرمین نادرا نے بریفنگ دی جبکہ جڑواں شہروں کی مجموعی امن و امان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پیر کو وزار ت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ نیشنل کو آرڈینیٹر نیکٹا، آئی جی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، سی پی او راولپنڈی، ڈی سی او راولپنڈی، چیف کمشنر اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جڑواں شہروں میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو کچی آبادیوں اور سرکاری اراضی سے قبضہ واگزار کرانے کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق کچی آبادیوں کو خالی کرانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کچی آبادیوں اور سرکاری زمینوں کا قبضہ حاصل کرنے کے عمل کو پر امن طور پر یقینی بنایا جائے اور غیر ضروری طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں آپریشن شروع کرنے سے قبل مقامی شہریوں کو آگاہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مقامی لوگوں کو اس مقصد کی حمایت کیلئے شامل کیا جائے تا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل بھی ہو جائے، حقیقی مالکان کو زمینیں مل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کچی آبادیاں بہت بڑا سیکیورٹی رسک تھیں، غیر قانونی آبادیوں کی دوبارہ آباد کاری کی روک تھام کا مربوط میکنیزم بنایا جائے، اجلاس میں چیئرمین نادرا نے سیف سٹی منصوبے پر بریفنگ دی، وزیر داخلہ جلد مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :